انڈونیشیا میں 6.5 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

ہم نیوز  |  Dec 31, 2023

انڈونیشیا میں 6.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.5 ریکارڈ کی گئی۔ تاہم جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ، زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

لوئر دیر اور گرد و نواح میں 4.9 شدت کا زلزلہ ، لوگوں میں خوف و ہراس

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چند گھنٹے قبل انڈونیشیا کے دوسرے صوبے آچے میں بھی 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کے بعد سونامی وارننگ بھی جاری کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کا مرکز دارالحکومت جکارتہ سے 372 کلو میٹر دور جنوب مغربی شہر کالانگ اور اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More