2023ء کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55.43 روپے اضافہ ہوا ، اسٹیٹ بینک

ہم نیوز  |  Dec 31, 2023

رواں سال  2023ء میں جہاں ملک کو سیاسی و معاشی عدم استحکام کا سامنا رہا ، دوسری جانب ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2023 کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 50 روپے سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

2024میں امریکی ڈالر کی قیمت 325 روپے تک پہنچنے کی پیشگوئی

ملکی تبادلہ منڈیوں میں سال کے آخری ماہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بے قدری کا رجحان رہا، تاہم مجموعی طور پر 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے یعنی مجموعی طور پر 24 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 30 دسمبر 2022 کو انٹر بینک میں ڈالر 226.43 روپے تھا، 2023 کے دوران ڈالر کی قیمت میں 55 روپے 43 پیسے اضافہ ہوا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More