آئندہ انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لیے اہم ہیں،سراج الحق

اے پی پی  |  Dec 30, 2023

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات پاکستان کے مستقبل کے لیے اہم ہیں، تمام آئینی اداروں کی جانب سے شفاف اور منصفانہ انتخابی عمل کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے ملک اور اس کے شہریوں کے لیے انتخابات کی فوری ضرورت پر زور دیا۔قوم کے مستقبل کے لیے پارٹی کے وژن کو بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف اور مساوات صرف جماعت اسلامی کے ذریعے ہی ممکن ہے۔پارٹی کے ایجنڈے میں معیاری تعلیم کی فراہمی، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنا، پسماندہ افراد کی خوشحالی کو یقینی بنانا اور صاف پانی اور بجلی تک رسائی کو یقینی بنانا ترجیحات میں شامل ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More