برطانیہ کی متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت

ہم نیوز  |  Dec 30, 2023

برطانیہ نے متعدد اسلامی ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزا داخلے کی اجازت دیدی، 2024 میں خلیجی ممالک اور اردن کے شہریوں کو ویزا کی ضرورت نہیں ہوگی۔

برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان کےمطابق اردن سمیت خلیج تعاون کونسل کے تمام ممالک 2024 میں الیکٹرانک ٹریول پرمٹ سسٹم پر منتقل ہوجائیں گے۔

برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اور اردن کے باشندوں کو اب ملک میں داخل ہونے کے لئے وزٹ ویزا حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

برطانوی حکومت کی وضاحت میں کہا گیا ہے کہ اردن، بحرین، سعودی عرب، کویت، سلطنت عمان، قطر اور امارات سمیت تمام خلیجی ممالک الیکٹرانک ٹریول اتھارائزیشن سسٹم (ای ٹی اے) پر منتقل ہوجائیں گے، جو وزٹ ویزا کی ضرورت کو ختم کرتا ہے۔

ویزا استثنیٰ کے لیے درخواست دینے کی تاریخ کے حوالے سے حکومت نے تصدیق کی ہے کہ یہ 22 فروری 2024 کی تاریخ کے بعد ہوگی۔

سیاحوں کو ہر عمر کے لئے الیکٹرانک طور پر 10 برطانوی پاؤنڈ مالیت کا ٹریول پرمٹ حاصل کرنے کے لئے درخواست جمع کرانی ہوگی، یہ اجازت نامہ سیاحوں کو جاری کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More