ہم نیوز | Dec 30, 2023
سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر لیگی رہنما خواجہ آصف پر بڑا الزام عائد کر دیا۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ جس ریٹرننگ افسر نے میرے کاغذات نامزدگی مسترد کئے اسے چند گھنٹوں میں ہی خواجہ آصف نے خدمات کی فراہمی کے عوض ڈپٹی کمشنر بنوا دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے ہو رہے ہیں میرے ملک میں جمہوریت کے سودے۔ کیا ان ریٹرننگ افسران کے حوالے پورا الیکشن کرنے والے چیف جسٹس صاحب نوٹس لیں گے؟
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More