اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):معروف ٹیلی کام آپریٹر زونگ فور جی پاکستان نے اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کے وومن ایمپاورمنٹ سنٹر اسلام آباد میں ایک جدید ترین ڈیجیٹل لیبارٹری کے سیٹ اپ کا آغاز کیا ہے۔ ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان بیت المال ایک سماجی بہبود کا ادارہ ہے جسے حکومت پاکستان نے 1992 میں غریبوں کو مالی امداد فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا تھا۔اس شراکت داری کا مقصد زونگ 4 جی کے سسٹین ایبلٹی پروگرام کو فروغ دینا ہے جسے معاشرے میں فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے ایکٹ کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔ زونگ فور جی کی فعالیت پاکستان میں ڈیجیٹل تعلیم کو تبدیل کرنے اور اسے سب کے لیے قابل رسائی بنانے کی ایک کوشش ہے۔ڈیجیٹل شمولیت کو اس کے بنیادی مقصد کے طور پر، یہ تعاون تقریباً 100 خواتین کو ڈیجیٹل تعلیم کے بلا روک ٹوک مواقع تک رسائی میں مدد فراہم کرے گا۔اسپانسرشپ کو فروغ دیتے ہوئے زونگ فور جی کے آفیشل ترجمان نے کہا کہ ہمیں ایک اور کامیاب شراکت داری شروع کرنے پر خوشی ہے جو پاکستان میں خواتین کے لیے ڈیجیٹل تعلیم کو فروغ دینے میں مدد کرے گی۔ زونگ فور جی ڈیجیٹل تعلیم تک رسائی کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہے اور پاکستان میں ڈیجیٹل شمولیت میں انقلاب لانے میں مدد کرنا چاہتا ہے۔زونگ 4 جی پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کو فروغ دینے کے لیے راہیں پیدا کرنے کے لیے بے دریغ کام کر رہا ہے اور اس طرح کے اقدامات کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔ زونگ فور جی کا مقصد پاکستان کے اندر ڈیجیٹل لیبارٹریز کی تعداد کو بڑھانا ہے تاکہ پاکستان میں ہر طالب علم کو اعلیٰ درجے کی، بلاتعطل ڈیجیٹل تعلیم تک رسائی حاصل ہو۔