مشعال ملک کا تحریک آزادی کشمیر کے سرکردہ رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اے پی پی  |  Dec 30, 2023

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں نگران وزیر اعظم کی معاون خصوصی مشعال حسین ملک نے تحریک آزادی کشمیر کے سرکردہ رہنما پروفیسر نذیر احمد شال کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جو مختصر علالت کے بعد گزشتہ روز لندن میں انتقال کر گئے تھے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے ایک بیان میں کہا کہ پروفیسر نذیر احمد شال کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حقیقی علمبردار، ماہر تعلیم، شاعر اور ادیب تھے جن کا انتقال کشمیر کاز کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More