اسلام آباد ایئرپورٹ پر مفت باڈی مساجرصوفہ چیئز متعارف

اے پی پی  |  Dec 30, 2023

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ہوائی مسافروں کے آرام دہ سفر کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور اقدام اٹھاتے ہوئے باڈی مساجرصوفہ چیئرز متعارف کرادیں۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق یہ سہولت ملکی اور بین الاقوامی روانگی لائونجز میں دستیاب ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ دیگر بین الاقوامی ہوائی اڈوں کے برعکس یہ سہولت بلا معاوضہ دستیاب ہوگی۔ فری مساجر چیئرز کے ساتھ ساتھ مسافر کمپلیمنٹری ٹی سٹال سے بھی مستفید ہوسکیں گے۔ یہ اقدام مسافروں کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سفری سہولیات میں اضافہ کرنے کا حصہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی مسافروں کی توقعات پر پورا اترنے اور ملکی ایئرپورٹس پر ان کے سفر کو مزید آرام دہ بنانے کی کوششوں کو جاری رکھے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More