معروف کمنٹیٹر محمد ادریس طویل علالت کےبعد انتقال کر گئے

ہم نیوز  |  Dec 30, 2023

فیصل آباد ،اُردو کے کرکٹ کمنٹیٹراور صدا کار محمد ادریس طویل علالت کے بعد 87سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

مرحوم نے سوگواران میں بیوہ ، دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو چھوڑا،  ان کی نماز جنازہ بعد از نماز عصر سپنا سٹی فیصل آباد میں ادا کی گئی ہے۔

ممتاز قانون دان سید ضیا حیدر رضوی انتقال کرگئے

خیال رہے کہ پاکستان کے کمنٹیٹرز نے جب پہلی بار ایک پلیٹ فارم کی تشکیل دی تو محمد ادریس اس کے پہلے صدر بنے تھے۔

محمد ادریس صرف کرکٹ کے کمینٹیٹر ہی نہیں بلکہ اس کھیل کے دلداہ بھی تھے، اور آپ نے اردو زبان میں کمنٹری کرنے میں ایک خاص منفرد انداز اپنایا۔

سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر انتقال کر گئے

اورآپ کے انداز کی وجہ سے آپ کو سننے والے خود کو میدان میں موجود محسوس کرتے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More