وزیراعظم آزادکشمیر کا پروفیسر نذیر شال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

اے پی پی  |  Dec 30, 2023

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے ممتاز حریت پسند رہنما پروفیسر نذیر شال کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پروفیسر نذیر شال نے اپنی زندگی تحریک آزادی کشمیر کےلئے وقف کر رکھی تھی۔

یہاں جاری بیان میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ پروفیسر نذیر شال کی زندگی جدوجہد سے عبارت تھی۔ پروفیسر نذیر شال کی وفات سے کشمیری عظیم رہنماء سے محروم ہو گئے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے دعا کی اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے،اللہ پاک ان کے پسماندگان اور حریت قیادت کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More