سڈنی ٹیسٹ ، امام الحق کو بٹھانے کا فیصلہ ، صائم ایوب کو شامل کیا جائےگا

ہم نیوز  |  Dec 30, 2023

آسٹریلیا کیخلاف تیسرے اور آخری سڈنی ٹیسٹ میچ میں نوجوان کھلاڑی صائم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام الحق کو تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم منیجمنٹ امام الحق کی سست بیٹنگ سے خوش نہیں ہے۔

پاکستانی کرکٹرز کیساتھ سڈنی ایئرپورٹ پر ناروا سلوک، ویڈیو وائرل ہوگئی

آسٹریلیا کیخلاف امام الحق نے 2 ٹیسٹ میچز کی 4 اننگز میں ایک نصف سنچری کے ساتھ 94 رنز بنائے، انہوں نے سیریز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 301 گیندیں کھیلیں۔ ٹیم منیجمنٹ کا بیٹرز کو واضح پیغام ہے کہ مثبت اور ٹیم کے لیے بیٹنگ کریں۔ امام الحق نے ٹیسٹ میچ میں دوسری اننگز میں اپنا پہلا رن 18 ویں گیند پر لیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More