نگران وفاقی وزیر انیق احمد کا بین المذاب ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے کے لیے گرجا گھروں، گوردوارے اور مندروں کا دورہ

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

کراچی۔ 29 دسمبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نے ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے گرجا گھروں، مندروں اور گوردوارے کا جمعہ کو دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم نے محبت اور انسانیت کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے مختلف گرجا گھروں، مندروں اور گوردوارے کا دورہ کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کا پیغام دینا چاہتے ہیں، ہم انسان ہیں اور یہی ہمارا بڑا تعارف ہے۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ سکھ، ہندو اور مسیحی برادری ہمارے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام انسانیت کی اہمیت کا درس دیتا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے اور دکھ کے وقت ہمدردی اور اچھے وقت میں خوشیاں بانٹنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک میں متحد رہتے ہیں۔وفاقی وزیر انیق احمد نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور اس کی 97 فیصد آبادی مسلمانوں اور 3 فیصد اقلیتوں کی ہے۔ قبل ازیں انہوں نے سینٹ پیٹرکس کیتھیڈرل چرچ، ہولی ٹرنیٹی چرچ اور گوردوارہ گرو نانک دربار سوامی نارائن مندر کا دورہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More