‘تماشا ‘ سال 2023 کے دوران پاکستان میں گوگل پر دوسرا مقبول ترین لفظ رہا

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):’تماشا ‘ سال 2023 کے دوران پاکستان میں گوگل پر دوسرا مقبول ترین لفظ رہا۔ پاکستان کا سب سے بڑا او ٹی ٹی ویڈیو سٹریمنگ اور تفریحی پلیٹ فارم تماشا سال 2023 میں گوگل پر ٹیکنالوجی سے متعلق چیٹ جی پی ٹی کے بعد دوسرا مقبول ترین لفظ رہا جو پاکستانی صارفین میں ایپ کی مقبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ سال 2023 ملک کے ڈیجیٹل منظر نامے کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرنے والا پلیٹ فارم ‘ تماشا’ کی مقبولیت پاکستانی صارفین میں ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔

اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پر دستیاب اعلیٰ معیار کے لائیو سٹریمنگ پلیٹ فارم تماشا ایپ فلمیں، ڈرامے، براہ راست کھیل، خبریں اور تفریحی ٹی وی چینل کی وسیع اقسام پیش کرتا ہے۔تماشا ایپ انٹرنیٹ یا موبائل براڈ بینڈ سے منسلک ہو کر صارفین کو پسندیدہ اور مختلف مقامی زبانوں میں بلا تعطل خدمات پیش کرتا ہے جس کا مقصد پاکستانی صارفین کو تفریح کے مختلف آپشنز کے ساتھ مقامی ثقافت اور ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینا ہے۔

جاز کے چیف ڈیجیٹل آفیسر عامر اعجاز نے کہا”یہ مقبولیت پاکستانی مارکیٹ میں جدید اور صارف کی پسند پر مبنی ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہے، ہمارا مقصد صارفین کو تفریح کے بھرپور مواقع فراہم کرنا ہے، تماشا ایپ تفریح، کھیل اور خبریں فراہم کرنے والا ایک ایسا مکمل پلیٹ فارم بن چکا ہے جو پاکستان میں ہمارے صارفین کی ترجیحات پر پورا اترتا ہے۔ ” 2023 میں کرکٹ کے عالمی مقابلوں کے دوران تماشا کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 21.6 ملین تک پہنچ گئی جو ڈیجیٹل ناظرین کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ تماشا گوگل ایپ اور ایپ سٹور پر پاکستان کی نمبر ون ایپ کے طور پر سامنے آیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More