پنجاب کے متعدد شہروں میں موسم شدید سردو مطلع ابر آلود رہنے، میدانی علاقوں میں سموگ و دھند پڑنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں موسم شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہنے جبکہ لاہور سمیت میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سموگ و شدید دھند پڑنے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سردوخشک جبکہ مطلع ابرآلودرہا ،لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 08اور زیادہ سے زیادہ 14سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 94فیصد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 197رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں پولو گرائونڈ 241،یو ایس قونصلیٹ 269،فاسٹ یونیورسٹی 273،یو ایم ٹی 197اور شاہراہِ قائداعظم پر 241ریکارڈ کی گئی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More