ڈاکٹر گوہر اعجاز کی زیرِ صدارت ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور پاکستان سٹیل ملز کا اجلاس

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

کراچی۔ 29 دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت، صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی)اور پاکستان اسٹیل ملز پرگورنر ہائوس کراچی میں جمعہ کو منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری کامرس صالح فاروقی، ٹی ڈی اے پی کے چیف ایگزیکیٹیوزبیر موتی والا اور پاکستان اسٹیل ملز کے دیگر حکام نے شرکت کی۔

ملاقات کے دوران ڈاکٹر گوہر اعجاز کو ان حالات کے بارے میں بتایا گیا جن کی وجہ سے پاکستان اسٹیل ملز کی تباہی اور بندش ہوئی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 1982سے 2023تک آڈٹ کیے گئے پاک اسٹیل ملز کے پرفارمنس انڈیکیٹرز (کے پی آئی)کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت / ایس آئی ایف سی اپنا ذمہ دارانہ قانونی کردار ادا کر کے پاکستان اسٹیل ملزکو بحال کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ٹی ڈی اے پی کے عہدیداروں نے چیف ایگزیکیٹیو ٹی ڈی اے پی زبیر موتی والا کی قیادت میں وفاقی وزیر کو اگلے ماہ کے آغاز میں قاہرہ، مصر میں منعقد ہونے والی ”چوتھی پاک-افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس(پی اے ٹی ڈی سی)”اور سنگل کنٹری نمائش (ایس سی ای)کے بارے میں آگاہ کیا۔

پی اے ٹی ڈی سی اورایس سی ای کے چوتھے ایڈیشن میں اردن، قطر، سعودی عرب، الجزائر، برکینا فاسو، مالی اور موریطانیہ سمیت ایم ای این اے خطے کی بڑی معیشتوں کی شرکت ہوگی۔ نمائش میں شرکت کے لیے پاکستان سے 100سے زائد کاروباری مالکان اور تاجروں کا وفد قاہرہ جائے گا۔ نمائش میں زراعت، ٹیکسٹائل، انجینئرنگ اور خدمات جیسے بڑے تجارتی شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More