نگران وزیر ریلویز کی زیر صدارت اجلاس، دو ماہ میں تمام ریلوے انجنوں کو ڈیجیٹیلائز کرنے کا فیصلہ

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ کی زیر صدارت و یڈیو لنک اجلاس جمعہ کے روز یہاں ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین ریلوے مظہر علی شاہ، سی ای او اور سینئرافسران سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ دو ماہ میں تمام ریلوے انجنوں کو ڈیجیٹیلائز اور آئندہ ماہ جنوری میں تمام ریلوے ہسپتالوں کو پبلک کیلئے کھول دیا جائے گا۔

وزیر ریلویز نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں جدید ترین سہولیات لانے کے انتظامات کئے جائیں، دو ہفتے میں فیول کا استعمال فیول مینجمنٹ سسٹم پر منتقل کر دیا جائے اورتین ماہ میں ریلوے کالونیز کے تمام میٹر واپڈا کو شفٹ کئے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More