لاہور۔29دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے 3ہسپتالوں،3پارکس اور سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کے تفصیلی دورے کیے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے مسلسل 7گھنٹے تک چلڈرن ہسپتال،پی آئی سی اورجنرل ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے کاموں پر پیش رفت، شالا مار باغ کو اصل تاریخی حیثیت سے بحال کرنے کے پروگرام، جلوپارک اور بوٹینیکل گارڈن جلومیں تفریحی سہولتوں کو بہتر بنانے کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرکے سی ٹی ڈی ٹریننگ سکول کا افتتاح کیا اور سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس کی صدارت کی۔نگران وزیراعلی محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کے مین کوریڈورکے فرش پر نئی ٹائلز لگانے کی ہدایت کی اورانفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب سے 24گھنٹے میں نئے کانٹرز کا ڈیزائن طلب کر لیا۔ محسن نقوی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور بائیو گیس کے پائپ 24 گھنٹے میں انڈر گراونڈ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ویٹنگ ایریا میں دل کے مریضوں کے تیمارداروں کے بیٹھنے کے لئے بہترین انتظام کرنے اور جنریٹر کو مناسب جگہ پر شفٹ کرنے کی ہدایت کی ، جنرل ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کے چاروں فلورز پر اپ گریڈیشن کے کا موں کامشاہدہ کیا اور بائیو گیس اوراے سی کے پائپ کیلئے محفوظ اورمعیاری وائرنگ کی ہدایت کی۔محسن نقوی نے نئے زیر تعمیر آپریشن تھیٹرز کا بھی معائنہ کیااورآپریشن تھیٹرز کو انفیکشن فری بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور سیکرٹری صحت نے ہسپتالوں میں جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعلی محسن نقوی نے شالا مار باغ کا دورہ کیا اورباغ کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے ایم ڈی واسا کو موقع پر ہی طلب کرلیا اورمسئلے کے حل کے لئے احکامات دئیے۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ باغ کے آخری ٹیرس کی دیوار کے ساتھ بھی جمع ہونے والے پانی کا مستقل حل تلاش کیا جائے اور باغ کے پانی کو صاف رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ شالا مار باغ کوپرانی تاریخی حیثیت میں بحال کریں گے۔شالا مار باغ میں شہریوں کو بہترین تفریحی و سیاحتی سہولتیں فراہم کریں گے۔ شالا مار باغ کی عمارت کے تاریخی ورثے کو محفوظ کیا جائے گا۔ ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی آف لاہور نے وزیراعلی محسن نقوی کو شالامار باغ کی بحالی کے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزرا عامر میر،اظفر علی ناصر،سیکرٹری سیاحت راجہ جہانگیر انور،چیئرمین بورڈ آف گورنرز پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر فرقد عالمگیر،سی سی پی او،کمشنر لاہور،ڈپٹی کمشنر لاہور،ڈی جی پی ایچ اے،ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیراعلی محسن نقوی نے جلو پارک اور بوٹینیکل گارڈن جلو کا بھی دورہ کیا۔محسن نقوی نے پارک کاانتظام محکمہ جنگلات سے پی ایچ اے کو دینے کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور کہا کہ جلو پارک کو بہتر بنانے کے لئے جلد اقدامات کئے جائیں۔ محسن نقوی نے پی ایچ اے کے زیر انتظام بوٹینیکل گارڈن جلو کا بھی تفصیلی وزٹ کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی بوٹینیکل گارڈ ن میں تفریحی پل پر گئے اور پورے گارڈن کا جائزہ لیا۔وزیراعلی محسن نقوی نے سی ٹی ڈی ٹریننگ سکول کے قیام پر انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم خان کی کاوشوں کی خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس منعقدہوا،جس میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس آپریشنز کے بارے بریفنگ دی گئی۔وزیراعلی محسن نقوی نے کہاکہ دہشتگردی کی سرکوبی میں سی ٹی ڈی پنجاب لیڈنگ ایجنسی کاکردار اداکررہی ہے۔ سی ٹی ڈی کی بے مثال کارکردگی پر فخر ہے۔ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم خان نے مختصر عرصے میں ٹیم ورک سے سی ٹی ڈی کو مثالی ادارہ بنایا ہے۔