مالیاتی ادارے یکم جنوری کو ”بینک تعطیل” کے موقع پر عوامی لین دین کیلئے بند رہیں گے

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):بینک دولت پاکستان، کمرشل بینک اور مالیاتی ادارے پیر یکم جنوری 2024 کو ”بینک تعطیل” کے موقع پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جمعہ کوجاری اعلامیہ کے مطابق تمام بینک/ترقیاتی مالی ادارے/مائیکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے تاہم، بینکوں/ترقیاتی مالی اداروں/مائیکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین حسب معمول دفتر میں حاضر ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More