ددہوچہ ڈیم منصوبہ ‘آن ٹریک’ ہے، دو سال سے کم مدت میں مکمل ہو گا، ڈاکٹر جمال ناصر

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

راولپنڈی۔ 29 دسمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ذاتی دلچسپی لیکر راولپنڈی عوام کیلئے ناگزیر منصوبہ ددہوچہ ڈیم کا سنگ بنیاد رکھ کر اس پر کام کا آغاز ہو گیا ہے اور برسوں سے تعطل کا شکار رہنے والا یہ منصوبہ اب ‘آن ٹریک’ رہے گا اور اس پراجیکٹ کو دو سال سے کم مدت میں مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔یہ بات صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے ددہوچہ ڈیم کے دورہ کے موقع پر کی۔

ڈاکٹر جمال ناصر راولپنڈی کے تمام ترقیاتی منصوبوں کیلئے وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے مانیٹرنگ انچارج ہیں۔ ان کو ددہوچہ ڈیم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے ددہوچہ ڈیم پر جاری کام کا تفصیلی معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ددہوچہ ڈیم راولپنڈی کی پانی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ناگزیر ہو چکا ہے اور اس ڈیم کی تعمیر میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کر دیا گیا ہے اور اب یہ منصوبہ پوری رفتار کے ساتھ جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More