قومی ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا میں مسلسل دو اننگز میں نصف سنچریاں اسکور کرکے نیا ریکارڈ بنالیا۔
میلبرن ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کپتان شان مسعود نے 54جبکہ دوسری اننگز میں 60رنز بنائے اور یوں وہ 1983میں عمران خان کے بعد آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں نصف سنچری بنانے کا کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی کپتان بننے کا اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔
میلبرن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز بھی اپنا نام کر لی
اس سے قبل حنیف محمد نے 1964میں یہ کارنامہ سرانجام دیا جب انہوں نے 104اور 93رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ 1983میں عمران خان نے 83اور 72 رنز بناکر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔
قومی ٹیم کے اوپنر شان مسعود 2023میں یہ کارنامہ سرانجام دیکر تیسرے پاکستانی کپتان بن چکے ہیں جبکہ آسٹریلیا میں 2014میں ویرات کوہلی نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔