سینیٹ کا اجلاس پیر کی سہ پہر اڑھائی بجے تک ملتوی

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):سینیٹ کا اجلاس پیر کی سہ پہر اڑھائی بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے آغاز پر اپوزیشن رکن نے کورم کی نشاندہی کی جس پر صدر نشین سینیٹر روبینہ خالد نے گنتی کرانے کی ہدایت کی۔

ارکان کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر صدر نشین نے اجلاس کی کارروائی سہ پہر اڑھائی بجے تک ملتوی کر دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More