چین میں پاکستانی سفارتخانے کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کونسلر کی قیادت میں وفد کی پیپلز الیکٹرک اپلائنسز گروپ کا دورہ

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

بیجنگ ۔29دسمبر (اے پی پی):چین میں پاکستانی سفارتخانے کے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کونسلر خان محمد وزیر کی قیادت میں ایک وفد نے چین کے شہر وینزو میں پیپلز الیکٹرک اپلائنسز گروپ کا دورہ کیا اور الیکٹرک اپلائنسز میں تعاون کے حوالے سے ایک جامع بات چیت کی۔

الیکٹرک اپلائنسز گروپ کی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے وائس جنرل منیجر وو یی لین نے وفد کو انوویشن ایکسپیریئنس سنٹر اور سمارٹ فیکٹری کا تفصیلی دورہ کروایا ۔انہوں نے وفد کو پیپل الیکٹرک اپلائنسز کی پروڈکٹ لائن، پروڈکشن کے عمل، اور تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی ۔

اس موقع پر خان محمد وزیر نے پیپلز الیکٹرک اپلائنسز گروپ کی شاندار کامیابیوں ،جدت اور معیار کو بے حد سراہا۔ وزیر چینی گروپ کو پاکستان کی الیکٹرک آلات کی مارکیٹ بارے آگاہ کیا اور صنعتی شعبے میں گروپ کے ساتھ تبادلے اور تعاون کو فروغ دینے میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔ یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ پاکستان 2023 سے 2047 تک بجلی کی کھپت میں 5 فیصد کی سالانہ شرح نمو برقرار رکھے گا۔

مانگ میں یہ اضافہ مارکیٹ میں برقی آلات کی ضرورت کو بھی بڑھا دے گا۔ اس موقع پر وو یی لین نے کہا کہ ہم پاکستانی کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر بین الاقوامی منڈیوں کو تلاش کرنے کے لیے تعاون کرنے کی بڑی صلاحیت دیکھتے ہیں،جدید ٹیکنالوجیز اور جدید مصنوعات کی وسیع رینج کے ساتھ، ہم باہمی ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنے تجربے اور وسائل سے فائدہ اٹھانے کے لیے بے چین ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More