سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا چوہدری شفیق کی والدہ کے انتقال پرافسوس کا اظہار

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینئر صحافی روزنامہ کنٹری نیوز چوہدری شفیق کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر قومی اسمبلی نے چوہدری محمد شفیق کے نام جاری تعزیتی پیغام میں ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ والدین قدرت کا انمول تحفہ ہیں، ان کا بچھڑ جانا ناقابل تلافی نقصان ہے جسے کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More