پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام نواب شاہ ہوائی اڈے پر ہنگامی مشق کا انعقاد

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام نواب شاہ ہوائی اڈے پر ہنگامی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ فائر پٹ میں جیٹ فیول جلا کر فرضی ہوائی جہاز حادثے کے نتیجہ میں لگنے والی آگ کوبجھانے اور امدادی کارروائیوں کی مشقیں کی گئیں۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق مشق کا مقصد ہنگامی صورت میں تمام سٹیک ہولڈرز کی تیاری کی سطح کو جانچنا تھا ۔سول ایوی ایشن ریسکیو اینڈ فائر فائٹنگ سروسز، پی اے ایف فائر بریگیڈ، سٹی فائر بریگیڈ بھی مشق میں شریک ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ مشق میں ریسکیو 1122، ایدھی ٹرسٹ، این ایم سی، سول ڈیفنس، سٹی ٹریفک پولیس اور نجیب میڈیکل سنٹر نواب شاہ کے پیرا میڈیکس نے بھی شرکت کی۔

فائر پٹ میں جیٹ فیول جلا کر فرضی ہوائی جہاز حادثے کے نتیجہ میں لگنے والی آگ کو بجھانے اور امدادی کارروائیاں کی گئیں۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر ہسپتال منتقل کیا گیا، مشق کا اختتام بحث اور تنقیدی سیشن کے ساتھ ہوا جس میں تمام سٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نواب شاہ اور ایس ایس پی نواب شاہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More