انسداد منشیات فورس کا منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ،7 ملزمان گرفتار

اے پی پی  |  Dec 29, 2023

راولپنڈی۔29دسمبر (اے پی پی):انسداد منشیات فورس نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 7 کارروائیوں میں 209 کلو گرام منشیات برآمد کرکے7 ملزمان گرفتارکر لیے۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں دبئی کیلئے بُک کئے گئے پارسل سے 1.760 کلو آئس برآمدکی گئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ سےدوحہ جانے والے مسافر سے 1.2 کلو چرس برآمدکی گئی۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شارجہ کے لیے روانہ ہونے والے مسافر کے سامان سے 115 گرام آئس برآمدکی گئی ۔

پشین کے علاقے بوستان سے 121 کلو ہیروئن اور 75 کلو مارفین برآمدکی گئی۔پشاور میں دو ملزمان سے مجموعی طور پر 4 کلو چرس برآمدکی گئی۔

کسٹم چوک پشاور پر دو ملزمان سے 4 کلو چرس برآمدکی گئی۔بورڈ بازار پشاور کے قریب ملزم سے 2 کلو چرس برآمدکی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More