آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ جیتنے کیلئے 317 رنز کا ہدف دے دیا۔
میلبرن ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ پر 187 رنز بنا کر پاکستان کے خلاف 241 رنز کی برتری حاصل کرلی تھی۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 96 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ وکٹ کیپر بیٹر ایلکس کیری 96 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے ٹیسٹ کیرئیرکی چھٹی نصف سنچری اسکور کی وہ 53 رنزبناکر پر آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ 50، پیٹ کمنز 16، نیتھن لائن 11 اور مچل اسٹارک 9رنزبنا کر پویلین لوٹے،ڈیوڈ وارنر 6، مارنس لبوشین 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
میلبرن ٹیسٹ تیسرا دن، آسٹریلیا کو 241 رنز کی برتری
دوسری اننگ میں شاہین آفریدی اورمیرحمزہ نے چار چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر جمال کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔
پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا، پاکستان کا مجموعی اسکور 8 تھا کہ عبداللہ شفیق سٹارک کی گیند پر عثمان خواجہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 4 رنز بنائے۔
امام الحق 12 رنز بنا کر کمنز کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے، شان مسعود 60 رنز بنا کر کمنز کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
146 کے مجموعی سکور پر بابراعظم 41 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ سعود شکیل کی گری انہوں نے 24 رنز بنائے۔
پاکستان کی چھٹی وکٹ محمد رضوان کی گری انہوں نے 35 رنز بنائے اور کمنز کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوئے۔
آغا سلمان 32 رنز اور عامر جمال بغیر کوئی رنز بنائے کریز پر موجود ہیں اور پاکستان نےچھ وکٹوں کے نقصان پر 219 رنز بنا لئے ہیں۔