22 دسمبر کو بانی پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر پیغام پہنچایا گیا، زاہد گشکوری

ہم نیوز  |  Dec 28, 2023

سینئر صحافی زاہد گشکوری نے انکشاف کیا ہے کہ 22 دسمبر کو پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا ایک وفد چیف الیکشن کمشنر سے ملا ہے اور بانی پی ٹی آئی کا پیغام چیف الیکشنر کمشنر کو پہنچایا گیا ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام” پاورپولیٹکس ود عادل عباسی” میں گفتگو کرتے ہوئےہم انویسٹی گیشن ٹیم کے ہیڈ زاہد گشکوری نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں ایک وکیل نے عمران خان کا انہیں میسج دیا ہے کہ آپ بالکل ٹھیک کر رہے ہیں، ڈٹے رہیں اور استعفی نہ دیں۔

سابق وزیراعلی سندھ کے مقابلے میں انکی بھتیجی میدان میں آگئیں

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن  کمشنر کوکہا گیا کہ بانی تحریک انصاف نے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے بیانات لوگوں کیلئے ہوتے ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ تحریک انصاف موجودہ چیف الیکشن کمشنر پر ٹرسٹ کرتی ہے۔

مزید ویڈیو میں ملاحظہ کریں:

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More