اسلام آباد میں کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):اسلام آباد میں کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں این اے 46 ، این اے 47 ، این اے 48 میں آج اکیاون (51)امیدواروں کی سکروٹنی ( کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال) کی گئی۔

دفتر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کے مطابق آج اور کل کے روز میں ایک سو تیئس امیدواروں کی سکروٹنی کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔ کاغذاتِ کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے حوالے سے ریٹرننگ آفیسرز اسلام آباد تیس دسمبر کو فیصلہ سنائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More