سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سری لنکا کے زیر تربیت گروپ کا کورس مکمل

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (سی اے ٹی آئی) کے زیر اہتمام سری لنکا کے زیر تربیت افراد کے ایک گروپ نے چار ہفتوں کا ایڈوانس ایچ وی اے سی (ہیٹنگ، وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشننگ)کورس مکمل کر لیا ۔ نو رکنی تربیتی گروپ نے سی اے ٹی آئی میں قیام کے دوران اعلیٰ معیار کی تربیت، بہترین سہولیات اور پرتپاک مہمان نوازی کی تعریف کی۔

جدید ایچ وی اے سی کورس کا مقصد ہوا بازی کی صنعت کے اندر ہیٹنگ ، وینٹیلیشن اور ایئر کنڈیشننگ سسٹم کے حوالے سے شرکا کی علم اور مہارت کو فروغ دینا تھا۔ چار ہفتوں کے دوران، تربیت حاصل کرنے والوں کو تجربہ کار اساتذہ کی رہنمائی میں جامع تربیتی سیشنز، عملی مشقوں اور انٹرایکٹو مباحثوں سے روشناس کرایا گیا۔ تربیتی کورس کے شرکا نے سول ایوی ایشن ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے فراہم کردہ شاندار سہولیات کی تعریف کی جس سے ان کے علم اور مہارت میں اضافہ ہواہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More