ڈالر مزید 27 پیسے سستا ہو گیا

ہم نیوز  |  Dec 28, 2023

انٹربینک میں چوتھے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق آج جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک ڈالر کی قیمت میں 27 پیسے کی کمی ہوئی ہے

جس کے بعد امریکی کرنسی 282 روپے 20 پیسے سسے کم ہو کر 281 روپے 93 پیسے پر بند ہوئی۔

سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 800 روپے ہو گئی

آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر  10 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے  10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/eQ99deOfSL#SBPExchangeRate pic.twitter.com/l5N8iEiQNa

— SBP (@StateBank_Pak) December 28, 2023

خیال رہے کہ گزشتہ تیسرے کاروبار کے روز کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More