انسداد پولیو کیلئے علماء کرام کی رہنمائی بھی درکار ہے، طاہر محمود اشرفی

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائنده خصوصى برائے بین المذاہب ہم آہنگی ،مشرق وسطی و اسلامی ممالک وچيئرمين پاكستان علماء كونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفى نے کہا ہے کہ انسداد پولیو کیلئے علماء کرام کی رہنمائی درکار ہے، پولیو کا خاتمہ کسی فرقے کا نہیں بلکہ قومی مسئلہ ہے۔ وہ جمعرات کو قومی علماء کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہے ہیں، انسداد پولیو کیلئے علماء کرام کی رہنمائی بھی درکار ہے، گزشتہ دنوں ایک عرب ملک نے پولیو کا سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کا بھی فرض ہے کہ وہ پولیو کے بارے میں آگاہی فراہم کرے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More