نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی کی زیرِ صدارت مکران میں نئے ایڈیشنل آئی جی پولیس تعیناتی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

کوئٹہ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی کی زیرِ صدارت مکران میں نئے ایڈیشنل آئی جی پولیس تعیناتی کے حوالے سے پہلا اجلاس اے سی ایس داخلہ آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مکران میں پولیس کے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کی تعیناتی کے طریقہ کار سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم ،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر قمر الحسن بھی موجود تھے۔ اجلاس میں نگران وزیر داخلہ کو نئے ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کے خدوخال اور اغراض و مقاصد بارے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں 27 دسمبر 2022 کو ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کی روشنی میں مکران میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کی تعیناتی کے طریقوں سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نئے ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More