محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ترجمان نے سبسڈائزڈ گندم کی قیمتوں کے حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن پر وضاحت جاری کردی

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

گلگت۔28دسمبر (اے پی پی):محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ترجمان نے سبسڈائزڈ گندم کی قیمتوں کے حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن پر وضاحت جاری کردی ہے۔ انہوں نےکہاکہ یہ نوٹیفیکیشن صرف نئی قیمتوں کے حوالے سے ہے، سبسڈائزڈ گندم کی مقدار میں اضافہ اور عوام کو معیاری آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے بابت محکمہ خوراک پہلے ہی نوٹیفیکیشن جاری کر چکا ہے،

بعض عناصر اپنے مفادات کی تکمیل کے لیے عوام میں بے چینی پھیلانے کےلئے منفی پروپیگنڈہ کا سہارا لے رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق فی نفر آٹے کی مقدار میں اضافہ کیا جائےگا اور معیاری و حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق آٹے کی فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More