جعلی سفری دستاویزات پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا ۔جعلی سفری دستاویزات پر اٹلی جانے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا ہے ۔ ملزمان فلائٹ نمبر FZ346 سے اٹلی جا رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں فرحان احمد اور پرویز محمد شامل ہیں ۔ ملزمان کا تعلق گجرانوالہ اور شیخوپورہ سے ہے۔ملزمان کی جانب سے پیش کئے جانے والا اٹلی کے ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلے۔

ملزمان کے پاسپورٹ پر بیرون ملک آمد و روانگی کی جعلی اسٹیمپس لگی ہوئی تھیں۔ملزمان کے پاسپورٹ پر لگی اسٹمپس کے حوالے سے بھی کسی قسم کا سفری ریکارڈ سسٹم میں موجود نہ تھا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ایجنٹوں سے بھاری رقوم کے عوض مذکورہ کارڈز حاصل کئے تھے۔

ملزمان نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈز کے عوض مجموعی طور پر 37 لاکھ روپے ادا کئے۔ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More