وزارت خارجہ عالمی سطح پر پاکستان کے مفادات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، نگران وزیر خارجہ

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ اور بیرون ملک پاکستانی مشنز ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے سمیت پاکستان کے بیرونی دنیا سے تعلقات کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر اس کے مفادات کے تحفظ کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو یہاں وزارت خارجہ میں بیٹ رپورٹرز سے سال کے اختتام پر بات چیت کے دوران کیا۔ وزیر خارجہ نے عالمی خارجہ پالیسی کے دائرے میں پاکستان کی کامیابیوں کا جائزہ لیا اور قیادت کے اعلیٰ سطحی دوروں پر روشنی ڈالی جو اہم ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کا باعث بنے ہیں۔ اس موقع پر دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ، اخبارات اور ٹیلی ویژن سمیت ذرائع ابلاغ کے نمائندے، اسلام آباد میں مقیم غیر ملکی نامہ نگار اور وزارت خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سابق سیکرٹری خارجہ ریاض کھوکھر کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جو گزشتہ روز اسلام آباد میں انتقال کرگئے تھے۔\

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More