حسن علی کے میلبرن ٹیسٹ کے دوران دلچسپ انداز

ہم نیوز  |  Dec 28, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی میلبرن ٹیسٹ کے دوران بھی اپنے دلچسپ انداز سے باز نہ آئے۔

میلبرن میں جاری آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن بانڈری لائن پر فیلڈنگ کے لیے کھڑے حسن علی نے دلچسپ انداز اپنایا تو پیچھے بیٹھے شائقین بھی اس میں شامل ہوگئے۔

میلبرن ٹیسٹ تیسرا دن، آسٹریلیا کو 241 رنز کی برتری

حسن علی نے باؤنڈری لائن پر کھڑے ہوکر ڈانس مووز کیے جسے شائقین نے بھی کاپی کیا،حسن علی کے اس انداز پر کمنٹیٹرز بھی ہنستے رہے، بعدازاں حسن علی نے شائقین کو تالیاں بجا کر جواب بھی دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More