بلو چستان کے ضلع قلات میں منفی 4ڈگر ی سینٹی گر یڈ ریکارڈ

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

کوئٹہ۔ 28 دسمبر (اے پی پی):کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا سب کم درجہ حرارت بلو چستان کے ضلع قلات میں منفی 4ڈگر ی سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ایک ڈگری سینٹی گر یڈجبکہ ضلع زیارت میں منفی تین دگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح گوادر 12، تربت اور جیونی 14،سبی 7،نوکنڈی 9،ژوب 2،پنجگور13،لسبیلہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7،ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیاگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلو چستان کے بالائی اور شمالی علا قے بدستور سردی کی لپیٹ میں رہے گے ۔صوبے میں کہیں بھی بارش ہونے کا امکان نہیں ہے بعض علا قوں میں موسم آبر آلود رہے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More