پاک فوج میں کمیشنڈ آفیسر كورس رجسٹریشن 2 فروری تک جاری رہے گی

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

سکھر۔ 28 دسمبر (اے پی پی):پاکستان آرمی کے 36ویں ٹیکنیکل کیڈٹ کورس کے ذریعے باقاعدہ کمیشنڈ آفیسر کے طور پر شمولیت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 2 فروری 2024 مقرر کی گئی ہے ۔

آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر پنوں عاقل سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ستمبر 2024 میں 36ویں ٹیکنیکل کیڈٹ کورس کے ذریعے پاک فوج میں باقاعدہ کمیشنڈ آفیسر کے طور پر رجسٹریشن جاری ہے ۔ www.joinpakarmy.govt.pk پر مضمون کورس کے لیے آن لائن رجسٹریشن 18 دسمبر 2023 سے جاری ہے جو 2 فروری 2024 تک جاری رہے گی۔

مزید تفصیلات کے لیے آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سنٹر پنوعاقل سے ٹیلی فون نمبر 071-5805599- یا 0306-2372447 پاکستان فوج کی ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pak پرملاحضہ کیجیئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More