ملک میں جاری شدید دھند کی وجہ سے پی آئی اے کا لاہور، ملتان اور سیالکوٹ سے فضائی آپریشن متاثر ہوا ،ترجمان پی آئی اے

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

اسلام آباد۔28دسمبر (اے پی پی):پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آٰئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں جاری شدید دھند کی وجہ سے پی آئی اے کا لاہور، ملتان اور سیالکوٹ سے فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے۔

مسافر ایئر پورٹ روانگی سے قبل اپنی پرواز کے بارے میں معلومات پی آئی اے کال سنٹر سے ضرور حاصل کر لیں۔ ترجمان نے جاری علامیہ اور آفیشل ٹوئٹر پر مسافروں سے اس زحمت پر پیشگی معذرت بھی کی ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ حد نگاہ کم ہونے پر فضائی آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے جس کی وجہ سے لاہور ، ملتان اور سیالکوٹ سے پروازوں کا شیڈول متاثر ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فضائی آپریشن متاثر ہونے سے مسافروں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے اس لیے مسافروں سے التماس سے ہے وہ ایئرپورٹ روانگی سے قبل پی آئی اے کال سنٹر سے اپنی فلائٹ کی معلومات ضرور حاصل کر لیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More