جماعت اسلامی کے 222امیدوار قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،فرید پراچہ

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

لاہور۔28دسمبر (اے پی پی):سیکرٹری الیکشن سیل جماعت اسلامی فرید پراچہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے 222امیدوار قومی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نی جمعرات کے روز لاہور میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں سے 518 امیدوار صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، لاہور کے قومی اسمبلی کے14 جبکہ صوبائی اسمبلی کے30 حلقوں سے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔فرید پراچہ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سب سے پہلے منشور پیش کیا جس کے مطابق ملک میں مفت تعلیم اور علاج کا نظام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت میں جی ایس ٹی 5فیصد سے زائد نہیں ہوگا ، کسانوں کوبلاسود زرعی قرضے دیں گے، کھاد، بیج، زرعی ادویات پر رعایت پر فراہم کریں گے،بجلی کی قیمتوں میں کمی کریں گے۔اجلاس میں ذکراللہِ مجاہد، عامرنثار،عمران ظہور غازی، حافظ سیف الرحمن، فرحان ہنجرا،عمر فاروق،ایاز عمر اور ظفر نکیانہ نے شرکت کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More