کوئٹہ: کام سے نکالنے پر ملازم نے مالک کے سات سالہ بیٹے کو قتل کر دیا

اردو نیوز  |  Dec 28, 2023

کوئٹہ میں مبینہ طور پر کام سے نکالنے پر ملازم نے مالک کے سات سالہ بیٹے کو قتل جبکہ مالک کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق 18 سالہ ملزم صالح محمد کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس کے رہائشی ضیا الرحمان مہمند کی رکشہ آٹوز کی دکان میں بطور کاریگر کام کرتا تھا۔

ایس ایچ او خالق شہید تھانہ منظور احمد نے بتایا کہ چند روز پہلے ضیا الرحمان نے صالح محمد کو جھگڑا کرنے پر کام سے نکال دیا تھا ۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے کام سے نکالنے پر طیش میں آکر ضیا الرحمان کے گھر جاکر اس پر حملہ کردیا اور اسے پیٹ بازو اور کمر پر چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزم نے ضا الرحمان کے سات سالہ بیٹے حسیب الرحمان کا گلہ کاٹ دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔

ایس ایچ او کے مطابق زخمی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے-

پولیس نے بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا-

اس واقعے کا مقدمہ زخمی دکان مالک کے والد کی مدعیت میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More