شمالی کوریا کے رہنما کا فوج کو جنگی تیاریوں کو تیز کرنے کا حکم

اے پی پی  |  Dec 28, 2023

پیانگ یانگ۔28دسمبر (اے پی پی):شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے فوج، جنگی سازوسامان کی صنعت اور جوہری ہتھیاروں کے شعبے کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے محاذ آرائی کے غیر معمولی اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں میں تیزی لائیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز ملک کی حکمران جماعت کے ایک اہم اجلاس میں نئے سال کے لیے پالیسی کی ترتیب پر بات کرتے ہوئےکہا کہ شمالی کوریا سامراج مخالف آزاد ممالک کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کو وسعت دے گا۔انہوں نے فوج اور جنگی سازوسامان کی صنعت، جوہری ہتھیاروں اور سول ڈیفنس کے شعبوں کو جنگی تیاریوں کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس کے دورا انہوں نے نئے سال کے لیے اقتصادی اہداف بھی طے کیے اور اسے ملک کے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے کو پورا کرنے کے لیے ’’فیصلہ کن سال‘‘ قرار دیا۔

انہوں نے اہم صنعتی شعبوں میں متحرک طور پر آگے بڑھنے کے لیے اہم ٹاسکس کو واضح کیا اور اعلی سطح پر زرعی پیداوار کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More