ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی

ہم نیوز  |  Dec 28, 2023

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کی مزید تنزلی ہو گئی۔

پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی تنزلی ہو گئی، محمد رضوان دوسری سے تیسری جبکہ بابراعظم چوتھی سے پانچویں پوزیشن پر چلے گئے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی، عماد وسیم کی ایک سال کے دوران 1000 رنز اور 50 وکٹیں لینے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے

باؤلرز میں انگلینڈ کے عادل پہلے جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، پاکستان کا کوئی بھی باؤلر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا ہے۔

آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے جبکہ افغانستان کے محمد نبی دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے شاداب خان تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More