نایاب کالا سیب تبت میں پایا جاتا ہے

ہم نیوز  |  Dec 28, 2023

ویسے تو آپ نے عام طور پر سبز اور سُرخ کے مختلف رنگوں کے سیب دیکھے ہوں گے لیکن دنیا میں ایک خطہ ایسا بھی ہے جہاں کالے رنگ کے سیب پائے جاتے ہیں۔

ویسے تو اس سیب کا رنگ گہرا بنفشی ہے تاہم یہ دِکھنے میں سیاہ لگتا ہے جس کی وجہ سے اسے انگریزی میں (black diamond apple) کہا جاتا ہے اور یہ صرف تبت میں پایا جاتا ہے، یہ اپنی پرتعیش کشش اور نایابیت کی وجہ سے دوسرے سیبوں سے نمایاں ہے اور لوگوں میں تجسس پیدا کرتا ہے۔

بلیک ڈائمنڈ ایپل کا یہ مخصوص رنگ دراصل منفرد جغرافیائی محل وقوع سے منسوب ہے جو چین کے خود مختار خطے تبت میں پہاڑوں کے درمیان واقع چھوٹے سے شہر نینگچی میں واقع ہے۔

زیادہ اونچائی سیبوں کو دن کے وقت شدید الٹرا وائلیٹ روشنی سے نمائش کرواتی ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں اتار چڑھاؤ ہوتا رہتا ہے، ایسے موسمی حالات سیب کے مخصوص سیاہ رنگ کو تیار کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔

مزید برآں اگرچہ بلیک ڈائمنڈ ایپل کا اندرونی حصہ عام سیبوں سے ملتا جلتا ہی ہوتا ہے تاہم اس کا ذائقہ تمام سیبوں سے زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More