ٹی ٹوئنٹی، عماد وسیم کی ایک سال کے دوران 1000 رنز اور 50 وکٹیں لینے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے

ہم نیوز  |  Dec 28, 2023

عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال کے دوران ایک ہزار رنز اور 50 وکٹیں لینے والے چوتھے کھلاڑی بن گئے۔

عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال کے دوران ایک ہزار رنز بنانے اور 50 وکٹیں لینے والے دنیا کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

عماد وسیم سے قبل جو کھلاڑی یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ان میں کیرن پولارڈ، اظہر محموداور آندرے رسل شامل ہیں۔

کیرن پولارڈ نے یہ کارنامہ 2010، اظہر محمود نے 2012 اور آندرے رسل نے 2016 میں سرانجام دیا۔35 سالہ کھلاڑی نے بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلا جس دوران انہوں نے 10 گیندوں پر 14 رنز بنائے اور ٹیم کی جیت میں کردار ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More