میلبرن ٹیسٹ تیسرا دن، پاکستانی ٹیم 264 پر ڈھیر،دوسری اننگز میں آسٹریلیا مشکلات کا شکار

ہم نیوز  |  Dec 28, 2023

میلبرن ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے 318 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم 264 رنز پر آؤٹ ہوگئی، آسٹریلیا کو پہلی اننگز پر54 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

تیسرے دن کے کھیل کا آغاز محمد رضوان نے 29 اور عامر جمال نے 2 رنز کے ساتھ کیا، پاکستان کا مجموعی سکور 194 رنزتھا۔

محمد رضوان نے 42 رنز بنائے اور وہ کمنز کی گیند پر وارنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، شاہین آفریدی نے 21 رنز بنائے اور وہ لیون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

حسن علی2، میرحمزہ 2 رنز جبکہ آغا سلمان پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عامر جمال 33 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 264 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میلبرن ٹیسٹ دوسرا دن، پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنا لئے

جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ بغیر کوئی رنز بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ڈیوڈ وارنر نے 6 رنز بنائے اور وہ میرحمزہ کا شکار بنے، مارنس لبوشین 4 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔ ٹریوس ہیڈ بغیر کوئی رنز بنائے میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

اسٹیون اسمتھ 12 رنز اور مچل مارش 26 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز بنا لئے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More