ایف آئی اے انٹرپول نے پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمے میں انتہائی مطلوب 3 ملزمان یو اے ای سے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیئے

اے پی پی  |  Dec 27, 2023

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):ایف آئی اے انٹرپول نے پنجاب پولیس کو قتل کے مقدمے میں انتہائی مطلوب 3 ملزمان کو متحدہ عرب امارات(یو اے ای) سے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ ایف آئی اے ترجمان کےمطابق گرفتار ملزمان میں ذیشان یوسف، ہدایت اللہ اور محمد اکرم شامل ہیں۔گرفتار ملزمان پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔

ملزم ذیشان یوسف بہاولپور پولیس، ملزم ہدایت اللہ رحیم یار خان پولیس جبکہ ملزم محمد اکرم لاہور پولیس کو مطلوب تھے۔ملزمان کے خلاف سال 2017، 2021 اور 2023 میں مقدمے درج ہوئے تھے۔ایف آئی اے این سی بی انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسز جاری کئے تھے۔بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزمان کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری اور بروقت حوالگی کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان ہمہ وقت کوشاں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More