آئندہ عام انتخابات کیلئے پولنگ عملے کے تربیتی سیشنز کاباقاعدہ آغاز2 جنوری سے ہوگا، الیکشن کمیشن آف پاکستان

اے پی پی  |  Dec 27, 2023

پشاور۔ 27 دسمبر (اے پی پی):الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرکوہاٹ نے بھی آئندہ عام انتخابات 2024 کے عملے کیلئے ٹریننگ شیڈول کاباقاعدہ اعلان کیا ہے اور متعلقہ محکموں کے حکام سے کہاہے کہ وہ ٹریننگ کیلئے فوکل پرسن تقرر کریں تاکہ وہ پولنگ عملے کی تربیتی سیشنزمیں حاضری یقینی بنائیں۔

پولنگ عملے کیلئے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز 2 جنوری 2024 سے ہوگا جو28 جنوری 2024 تک جاری رہے گا،اس امرکا اعلان سرکاری طورپر کیاگیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More