نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے “ریزیلیئنٹ پاکستان” کتاب کی مصنفہ حیا فاطمہ سہگل کی ملاقات

اے پی پی  |  Dec 27, 2023

اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے “ریزیلیئنٹ پاکستان” کتاب کی مصنفہ حیا فاطمہ سہگل نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے بدھ کو اس حوالے سے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کی۔

مذکورہ مصنفہ کی یہ کتاب ان کے مضامین اور فیچرز کا مجموعہ ہے جس میں ان لوگوں کے لیے کتاب کا ایک حصہ مختص کیا گیا ہے جنہوں نے ملک کی خدمت کے لیے اپنی زندگیاں وقف کر دی ہیں۔ کتاب میں ثقافتی مسائل، انتہا پسندی سے نمٹنے اور موسمیاتی تبدیلی جیسے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More