نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات، میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل اور صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال

اے پی پی  |  Dec 27, 2023

لاہور ۔27دسمبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے بدھ کو یہاں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، میڈیا انڈسٹری کے مسائل کے حل اور صحافتی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔ مرتضیٰ سولنگی نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی قیادت میں عوامی منصوبوں کی تیز رفتاری سے تکمیل کے اقدامات کو سراہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More